ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چکبالاپور دھماکے کے معاملے میں 5؍گرفتار، 2 پولیس اہلکار معطل

چکبالاپور دھماکے کے معاملے میں 5؍گرفتار، 2 پولیس اہلکار معطل

Thu, 25 Feb 2021 12:58:28    S.O. News Service

چِکبالاپور،25؍فروری (ایس او نیوز) کرناٹک میں ضلع چکبالاپور کے ہیرینگاوَلّی گاؤں میں جیلاٹن دھماکے کے واقعہ کے معاملے میں 5؍ افراد کو بدھ کے روز پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پتھر کی کان کے دو شراکت داروں میں سے ایک راگھو ریڈی، کان کارکن وینکٹاشیوا ریڈی، پروین، محمد ریاض انصاری اور مدھوسودن ریڈی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دیگر ملزم کان کا دوسرا شراکت دار جی ایس ناگ راج ابھی فرار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کان مالکان کے خلاف غیر قانونی طور پر دھماکہ کرنے اور دھماکہ خیز مادوں کے ذخائر کے معاملے میں رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔ رپورٹ درج ہونے کے باوجود اس سے پہلے ملزمین کو گرفتار کرنے میں ناکام رہنے والے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

یریناگاوَلّی گاؤں کی ایک کان میں رکھی جیلاٹن کی چھڑوں میں پیر کی دیر رات دھماکے کی وجہ سے6؍افراد کی موت ہو گئی تھی جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے ہیں۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے واقعہ کی تفتیش کے احکامات دئیے تھے۔


Share: